Select Your Style

Choose your layout

Color scheme

Welcome To Online Urdu learning Classes

Introduction

اس آن لائن اردو لرننگ گروپ کی تشکیل کا مقصد اردو زبان و ادب کو آپ تک پہنچانا ہے۔ اردو صرف ایک زبان ہی نہیں بلکہ یہ ایک عظیم الشان تہذیب کی ترجمان بھی ہے، جس کی جڑیں بر صغیر ہند و پاک کی زمینوں میں پیوست ہیں ۔ اس بڑے خطے کی جغرافیائی ، سماجی اور ثقافتی تاریخ کا مطالعہ اُس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ ا ِس خطے میں عوامی رابطے کی زبان کے طور پر بولی جانے والی "اردو زبان "اور اِس کے شعر وادب سے واقفیت حاصل نہ کی جائے ۔

[More.....]

Prof. Dr. Khwaja Mohd Ekramuddin
Director, Online Program

Urdu & Technology

اسی طرح آن لائن کلاس کی ٹکنیک کی وجہ سے آپ جہاں بھی ہوں علم وفن حاصل کر سکتے ہیں یا کوئی معلم دنیا کے کسی کونے میں بیٹھ کر کسی بھی ملک بلکہ کئی ممالک اور علاقوں کے طلبہ وطالبات سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔انفارمیشن کے جدید وسائل کی دریافت کے سبب  ہی دنیا کی تسخیر کی راہیں ہموار ہوتی جارہی ہے۔خلا میں موجود سٹیلائٹ نے اب تک تمام تر امکانات کی تلاش نہیں کی ہے ، جستہ جستہ یہ انقلاب ہماری زمین پر اتر رہی ہے اور انسانی زندگی کو نئی تبدیلیوں سے ہمکنار کر رہی ہے۔تاہم موجود ذرائع وسائل دنیا بھر میں ربط و تعلق کو نئی بلندیوں تک پہنچا رہی ہے۔انہی سہولیات کے مد نظر  ہم نے آن لائن اردو لرنگ کا پرگرام شروع کیا ہے تاکہ آپ جہاں بھی ہو ں   وہیں  رہ کر ہم سے اردو سیکھ سکتے ہیں ۔ ہم نن نئی تکنالوجی کے تمام امکانات کو ارود میں منتقل کرنے کی کوشش کی ہے اور کر رہے ہیں ۔ آیئے ارود سیکھیں ارو ایک  بڑی تہذیب سے روشناس ہوں۔

Registered Learner

Announcements

Urdu Experts