Select Your Style

Choose your layout

Color scheme

About Us

About Us

ہمارے بارے میں

گھر بیٹھے اپنی اردو کی صلاحیت کو جِلا بخشیں
اردو زبان میں ترسیل و ابلاغ کی صلاحیت کو نکھاریں
انفرادی طور پر یا اجتماعی طور پر کلاس جوائن کریں
اپنی ضرورت کے مطابق اپنے کورس کی تشکیل کرائیں
اپنی شخصیت کو نکھارنے کا آسان اور سہل طریقہ
اگر آپ کسی امتحان کی تیاری کر رہے ہیں تو ہماری مدد لیں
اگر تحقیقی کام میں مواد کی فراہمی کے سلسلے میں تعاون کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں
ہندستان کے اردو ماہرین سے استفادہ کریں

1. Easy and short steps to improve your personality
2. Improve your Urdu skills sitting at home.
3. Improve your Urdu communication, reading and comprehension.
4. Enrich yourself from the flexibility of the course. You can design your course as per your requirements.
5. Enrich yourself from the skills of Indian Urdu linguists and scholars.
6. Join individual or group class online
7. Get help from the experts, if you are preparing for any examinations.
8. Get help in procuring research materials in Urdu.

اس آن لائن اردو لرننگ گروپ کی تشکیل کا مقصد اردو زبان و ادب کو آپ تک پہنچانا ہے۔ اردو صرف ایک زبان ہی نہیں بلکہ یہ ایک عظیم الشان تہذیب کی ترجمان بھی ہے، جس کی جڑیں بر صغیر ہند و پاک کی زمینوں میں پیوست ہیں ۔ اس بڑے خطے کی جغرافیائی ، سماجی اور ثقافتی تاریخ کا مطالعہ اُس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ ا ِس خطے میں عوامی رابطے کی زبان کے طور پر بولی جانے والی "اردو زبان "اور اِس کے شعر وادب سے واقفیت حاصل نہ کی جائے ۔
عہد حاضر میں دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک سے زائد زبانوں کو سیکھنے اور سکھانے پر زوردیا جا رہا ہےکیونکہ سائنسی اور تکنیکی تعلیم کی مہارت کے ساتھ تہذیبی اور ثقافتی تعلیم کی ضرورت شدت سے محسوس کی جار ہی ہے ۔اسی لیے بڑی زبانوں کو سیکھنے کی طرف رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔اردو بھی اُن زبانوں میں سے ایک ہے جسے سیکھنے کی جانب دنیا بھر کے لوگوں میں ذوق و شوق پایا جاتا ہے ۔مگر اردو سیکھنے والوں کا مسئلہ یہ ہے کہ اسکولوں میں ابتدائی تعلیم کا مرحلہ ہو یا اعلٰی تعلیم کے حصول کا معاملہ،اردو سے شوق رکھنے والے چاہ کر بھی اردو نہیں پڑھ پاتے کیونکہ ان کے پاس یا تو وسائل نہیں ہوتے یا وقت نہیں ہوتا ۔ انہی مجبوریوں کو دیکھتے ہوئے اس گروپ نے اِس مشکل کا حل نکالا ہے کہ آپ گھر بیٹھے ، اپنی سہولت کے مطابق اردو بولنا ، لکھنا ، پڑھنا اور اردو الفاظ کی صحیح ادائیگی کا طریقہ سیکھ سکتے ہیں ۔ ہم نےاردو سیکھانے کے لیے جدید ٹکنالوجی کی سہولتوں اور وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ایسے بہتر اور مؤثر نصاب (ماڈیول) تیار کیے ہیں جن کے ذریعے آپ بآسانی اردو سیکھ سکتے ہیں ۔ اس طریقے کے ذریعے آپ کو یہ محسوس ہوگا کہ آپ اپنے استاد کے روبرو ہیں اور اردو سیکھ رہے ہیں ۔
اس پروگرام کے تحت یہ سہولت بھی ہے کہ آپ اپنی منشا اور ضرورت کے مطابق نصاب کی ترتیب دِلواسکتے ہیں یا ہمارے بنائے ہوئے کورس سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ اردو کے ماہرین پر مشتمل اس ٹیم میں کئی افراد شامل ہیں جو آپ کے مطلوبہ وقت پر آپ کے لیے کلاس کا اہتمام کر سکتے ہیں۔